ترکی، جنگلات میں لگی آگ پاور اسٹیشن کے قریب پہنچ گئی

August 05, 2021

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ ایجیئن کے ساحلی شہر میلاس کے پاور اسٹیشن کےقریب پہنچ گئی.

خبر ایجنسی کے مطابق جنگل میں لگی آگ بڑھنے کے خطرے کے سبب پاور اسٹیشن خالی کرا لیا گیا ہے، میلاس میں واقع پاور پلانٹ کے اردگرد دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے۔

پاور پلانٹ میں موجود آتش گیر مادوں کے ٹینکوں کو احتیاطی طور پر خالی کرلیاگیا۔