اصل زندگی میں بہت فلمی ہوں، عائزہ خان

August 05, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اصل زندگی میں بہت فلمی لڑکی ہیں۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ میں منفی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، عائزہ خان کے انسٹا گرام پر فین فالوونگ میں بھی دن دُگنی اور رات چگنی ترقی ہو رہی ہے۔

عائزہ خان بھی اپنے مداحوں کو خوب پیار کرتی ہیں اور اُن سے رابطے میں رہنے کے لیے اپنی خوبصورت نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان سے متعلق زیادہ تر اُن کے مداح یہی جانتے ہیں کہ وہ ایک سلجھی ہوئی بہت سنجدہ لڑکی ہیں مگر عائزہ خان نے اپنی حقیقی زندگی سے متعلق ایک سچ بول کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائزہ خان کا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جسے سُن کے سب مداح دنگ رہ گئے ہیں ۔


وائرل ویڈیو میں عائزہ خان کا بتانا ہے کہ ’حقیقی زندگی میں وہ بہت چلبلی، شوخ اور فلمی لڑکی ہیں، انہیں فلمی ہونا بہت باتیں کرنا اچھا لگتا ہے اور یہ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں۔‘

انہوں نے خود سے متعلق مزید کہا کہ ’وہ کوئی بھی فلم دیکھ کر اُس کی ہیروئن کی جگہ خود کو سوچنے لگ جاتی ہیں، اُنہیں لگتا ہے کہ وہ اُس فلم کی ہیروئین ہیں۔‘