ماہرہ خان اور زاہد احمد کی فلم ’پرنس چارمنگ ‘ کا ٹریلر جاری

August 05, 2021

پاکستان کے معروف اور ہر دلعزیز فنکار، زاہد احمد اور ماہرہ خان کی فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اداکار زاہد احمد نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا آفیشل ٹریلر شیئر کیا ہے جسے اُن کے مداحوں و فالورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

زاہد احمد کے ساتھ اس فلم میں ماہرہ خان کو اُن کے مد مقابل دیکھا جا سکے گا جبکہ اس فلم کو پاکستانی معروف اداکار و ماڈل شہریار منور کی جانب سے ڈائریکٹ کیا گیا ہے۔


فلم ’ پرنس چارمنگ‘ شہریار منور کی بطور ہدایتکار ڈیبیوٹ فلم ہوگی۔

زاہد احمد نے فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا آفیشل ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں فلم کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے کی تاریخ بھی لکھی ہے۔


فلم کا ٹریلر اِن تین بڑے نامور اداکاروں ماہرہ خان، زاہد احمد اور شہریار منور کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

زاہد احمد کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے اس فلم کے لیے پر جوش کمنٹ کیے جا رہے ہیں اور فلم کو جَلد سے جَلد دیکھنے کے شوق کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔