منظر صہبائی کا ثمینہ احمد کیلئے پیار بھرا پیغام

August 05, 2021

سینئر اداکار منظر صہبائی کی جانب سے اپنی اہلیہ، سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا گیا ہے۔

منظر صہبائی کی جانب سے اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر اکثر اوقات اپنے جذبات کا اظہار کیا جاتا رہتا ہے جسے اِن دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

منظر صہبائی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثمینہ احمد کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے اور پوسٹ کے کیپشن میں ایک پیار بھرا جملہ لکھ کر ساتھ میں دل والے ایموجیز بھی بنائے گئے ہیں۔

منظر صہبائی کا ثمینہ احمد کی تصویر کے کیپشن میںلکھنا ہے کہ ’آپ کی تعریف میںکیا کہیں، آپ ہماری جان بن گئے،‘ اور ساتھ میںدلوں کے درمیان ثمینہ احمد کا نام بھی لکھا ہے۔


منظر صہبائی کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں، اس پوسٹ پر معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اس جوڑی کے درمیان پیار اور اخلاص کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کر لی تھی۔