نوشین شاہ ’حلیمہ سلطان‘ سے موازنہ کیے جانے پر برہم

August 05, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نوشین شاہ نے ترک اداکارہ اسراء سے ملائے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا کسی سے موازنہ کیا جانا پسند نہیں۔

نوشین شاہ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کیپشن تحریر کیا گیا کہ ’کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔

اسی کیپشن کے تناظر میں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ کچھ لوگ ’حلیمہ سلطان‘ کہیں گے۔

صارف کے اس کمنٹ پر اداکارہ کو خود سے کسی کو بھی ملائے جانے پر اعتراض ہوا۔

اداکارہ نے صارف کے کمنٹ پر جواب دیا کہ معذرت کے ساتھ دوست، مجھے نہیں پسند کوئی میرا موازنہ کسی اور اداکارہ سے کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جو ہوں خوش ہوں، میں صرف اپنے ساتھ مقابلہ کرتی ہوں۔