افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب

August 05, 2021

افغانستان میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کااعلان سلامتی کونسل میں بھارتی مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے کیا۔

رواں ماہ کیلئے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت دی گئی ہے۔

سلامتی کونسل کا اجلاس افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔