کورونا کیسوں میں امریکا کا پہلا، بھارت کا دوسرا نمبر

August 05, 2021

کوروناوائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں امریکا کے بعد بھارت کا دوسرا اور پاکستان کا اکتیسواں نمبر ہوگیا، اموات کے لحاظ سے امریکا اور برازیل کے بعد بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت میں کوروناوائرس سے مزید 532 اموات ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد چار لاکھ 26 ہزار 321 ہوگئی۔

پاکستان میں 24 گھنٹے میں مزید 60 افراد کا انتقال ہوا، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔

بھارت میں کورونا کے مزید 43 ہزار نئے کیس سامنے آئے، پاکستان میں 5 ہزار 661 کیس سامنے آئے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی دوسری لہر سے موثر انداز میں نمٹنے پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسرے ملکوں کو پاکستان کی تقلید کرنی چاہیے۔