بھارتی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر خودپسندی پر مبنی بیان دیا، دفتر خارجہ

August 05, 2021

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے کشمیر سے متعلق بیان کو بلا جواز اور خود پسندی پر مبنی قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر بلاجواز اور خودپسندی پر مبنی بیان دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم نے بھارت کا جمہوریت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب کیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت غیر قانونی ڈیموگرافک تبدیلیوں سے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔