شہباز شریف کا نوازشریف سے ٹیلیفون پر رابطہ

August 05, 2021

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، شہباز شریف نے نوازشریف سے برطانوی ہوم آفس کے فیصلے سے متعلق بات چیت کی۔

اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے آگاہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا نے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔