امریکا میں کورونا کیسز میں تیزی، فلوریڈا اور ٹیکساس سمیت 7 ریاستیں متاثر

August 05, 2021

امریکا میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی آگئی ہے۔ امریکا میں گزشتہ ہفتے مثبت آنے والے کورونا کیسز میں سے آدھے کیس سات ریاستوں میں ریکارڈ ہوئے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق فلوریڈا، ٹیکساس، میسوری، آرکنساس، لوزیانا، الاباما اور مسی سپی کی ریاستیں شامل ہیں۔

وائٹ ہائوس نے مزید کہا کہ ان سات امریکی ریاستوں میں کورونا ویکسینیشن بھی کم ہوئی ہے۔ متاثرہ ریاستوں میں گزشتہ ہفتے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ ان ریاستوں کے مثبت کیسز میں ایک تہائی کیسز فلوریڈا اور ٹیکساس میں رپورٹ ہوئے۔