سکھر: انٹر کے ملتوی ہونیوالے امتحانات کل سے شروع ہونگے، چیئرمین

August 09, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے ملتوی ہونے والے امتحانات 10 اگست سے شروع ہوں گے چیئرمین تعلیمی بورڈ سکھر سید مجتبی شاہ کے مطابق کورونا کے باعث انٹر مینڈیٹ کے ملتوی ہونے والے امتحانات 10 اگست سے دوبارہ شروع ہوں گے جو 26 اگست تک جاری رہیں گے امتحانات سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع کے مقرر کردہ امتحانی مراکز میں لئے جائیں امتحانات میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے 23 چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں دو ٹیمیں محکمہ تعلیم کی خواتین آفسران پر مشتمل ہوں گی۔