جلدی شادی سے فلمی کیریئر میں نکھار آیا، زاہد احمد

August 19, 2021

پاکستانی اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ جلدی شادی کرنے کی وجہ سے ان کے فلمی کیریئر میں نکھار آیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران زاہد کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کی توجہ کام اور گھر پر اور بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی اس وقت کی تھی جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے اور جب ایک مرد شادی کرکے گھر بسالیتا ہے تو اس کی توجہ کام پر مزید مرکوز ہوجاتی ہے۔

ساتھ میں انہوں نے سوشل میڈیا کے کم سے کم استعمال کی وجہ بھی بتادی۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ وہ صرف ضروری اوقات میں سوشل میڈیا ایپس استعمال کرتے ہیں، تاکہ غیر ضروری بات چیت سے بچا جاسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ ایسے بیانات نہ دوں جو مجھے میرے کام کے علاوہ دیگر مسائل میں الجھادیں۔

ساتھ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بہت زیادہ شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ بنا سوچے سمجھے بیانات دے، لیکن اگر کوئی پبلسٹی کو نہیں دیکھتا تو وہ سوچ سمجھ کر بات کرے۔