فارن ایکسچینج کیسز کے تیز رفتار حل کیلئے ڈجیٹل سسٹم متعارف

August 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کیسز کی مکمل ڈجیٹلائزیشن کے ذریعے کاروبار کرنے میں مزید آسانی فراہم کردی ‘اسٹیٹ بینک نے ملک میں ڈجیٹلائزیشن کے فروغ اور کاروبار کرنے میں آسانی بڑھانے کے حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق فارن ایکسچینج کیسز کی مکمل ڈجیٹلائزیشن کا منصوبہ شروع کیا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ کاروباری طبقے کو اور عام افراد کو فارن ایکسچینج سے متعلق ان کی درخواستوں کے سلسلے میں بینکوں سے رجوع کرنے کیلئے مکمل ڈجیٹلائزیشن کاپلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔