انٹر بینک، ڈالر 35 پیسے مہنگا

August 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 35پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا ، یورو کی قیمت بھی بڑھ گئی، پاونڈ کی قیمت مستحکم ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں 35پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164.10 روپے سے بڑھ کر 164.45 روپے اور قیمت فروخت 164.20 روپے سے بڑھ کر 164.55 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164.20 روپے سے بڑھ کر 164.40 روپے اور قیمت فروخت 164.60 روپے سے بڑھ کر 164.80 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 80پیسے کے اضافے سے 191.00 روپے سے بڑھ کر 191.80 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 193.00 روپے سے بڑھ کر 193.30 روپے ہو گئی ہے۔