سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام

August 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1781 ڈالر سے بڑھ کر 1792 ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 9ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 93ہزار 879 روپے پر مستحکم رہی ،چاندی کی قیمت بھی 1400 روپے فی تولہ برقرار رہی۔