کے سی سی آئی منیجنگ کمیٹی انتخابات، بزنس مین گروپ بلا مقابلہ منتخب

August 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات برائے سال2021-22کے لیے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی ) کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ، الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر30اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن کا تعلق بزنس مین گروپ سے ہی ہے۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے کراچی کی تاجرو صنعتکار برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔چیئرمین بی ایم جی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بی ایم جی کے نومنتخب نمائندے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر وصنعتکار برادری کی بھرپور خدمت کریں گے۔