ملا برادر سے CIA ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات

August 24, 2021

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

امریکی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ویلیم برنس نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ خفیہ ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کی گئی ہے۔

امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے اپنے ڈائریکٹر ویلیم برنس کی طالبان رہنما سے ملاقات کی رپورٹ پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔