افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرِ عام پر

August 31, 2021


افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا عمل مکمل ہوگیا، امریکا کے انخلاء کے عمل کے مکمل ہونے پر افغانستان کی سرزمین چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

امریکی فوجی میجر جنرل کرس ڈوناہیو افغان سرزمین چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی تھے۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ٹوئٹ پر جاری تصویر میں بتایا گیا کہ یہ میجر جنرل کرس ڈوناہیو ہیں جو امریکا سے روانہ ہونے والے آخری سی 17 طیارے میں سوار ہونے لگے ہیں۔

ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’کابل میں امریکا کا مِشن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا، اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی۔