حیدر علی نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، رائے تیمور بھٹی

September 03, 2021

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پیرا اتھلیٹ حیدر علی کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حیدر علی نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو حیدر علی کی کامیابی مبارک ہو۔

انہوں نے لکھا کہ حیدر علی آپ نے آج قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، جو وعدہ اور عزم آپ نے ٹوکیو جانے سے پہلے کیا وہ پورا کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام اتھلیٹس کو ہمیشہ سپورٹ کرتی رہے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حیدر علی آپ جذبے اور حوصلہ کی مثال ہیں۔ تمام قوم کو یہ کامیابی مبارک ہو۔