ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

September 06, 2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، آصف علی اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہےجبکہ سابق کپتان سرفراز احمد باہر ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔