منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی، تصویریں اور ویڈیوز وائرل

September 08, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

گزشتہ شب منال خان اور احسن محسن اکرام کی دھوم دھام سے ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز ہونا ہی تھا کہ تصویروں اور ڈانس ویڈیوز کا جیسے کہ انٹرنیٹ پر سیلاب ہی آ گیا ہو۔


اس وقت سوشل میڈیا سائٹس منال خان اور احسن محسن کی ڈھولکی کی تصویروں اور ویڈیوز سے بھری ہوئی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


اپنی ڈھولکی کی تصویریں اور ویڈیوز منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کے لیے نارنجی جبکہ احسن محسن نے کریم رنگ کے لباس اور ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا ہے۔


منالخان اور احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوبصورت جوڑی سمیت دونوں کے خاندان محو رقص ہیں۔


منال کی ڈھولکی پر اُن کی جڑواں بہن ایمن خان کو بھی شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ساتھ خوب انجوائے، ڈانس کرتے اور گانے گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب منال خان اور احسن محسن اکرام کو اُن کی ڈھولکی پر کروڑوں مداحوں کی جانب سے خوب دعائیں دی جا رہی ہیں۔


اس نئی جوڑی کو پاکستان شوبز انڈسٹری سمیت انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، اس جوڑی کی 10 ستمبر بروز جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو ولیمہ طے پایا ہے۔