انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی

September 08, 2021

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج کاروباری دن میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوتی دکھائی دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اختتامی قدر 38 پیسے کم ہوکر 167 روپے 25 پیسے رہی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہو کر 168 روپے 20 پیسے ہے۔