لالیگا میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے اسپے نیول کو ہرا دیا

September 13, 2021

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے اسپے نیول کو دلچسپ میچ میں دو ایک کے اسکور سے ہرا دیا۔

ایک اور میچ میں ویلنشیا نے اوسوسونا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چار ایک سے فتح حاصل کی، کڈیز کے خلاف ریال سوسائیڈیڈ کو دو گول سے فتح ملی۔

ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔