او اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، شفقت محمود

September 13, 2021


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہاو اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ جامعات امتحانات کا اپنا شیڈول بنائیں گی۔

وزرائے تعلیم کانفرنس سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال 22 اگست سے شروع ہوگا۔

او اے لیول کے امتحانات سے متعلق شفقت محمود نے کہا کہ یہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ جامعات امتحانات کا اپنا شیڈول بنائیں گی۔