ٹریفک حادثہ کا زخمی چل بسا

September 14, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا 35سالہ شخص دم توڑگیا، تھانہ ائرپورٹ کو محمد عابد سکنہ تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ نے بتایاتھاکہ میں اور میرا بھائی طارق ڈھوک چودھریاں میں باربی کیو کا کام کرتے ہیں،7ستمبر رات کو ہم کام ختم کر کے اپنی رہائش پر جا رہے تھے کہ سڑک پار کرتے ہوئے بوستان روڈ پرایک موٹر سائیکل والے نے ٹکر ماری جس سے میرا بھائی گر گیا اس دوران ایک کار تیز رفتاری سے آئی اور میرے بھائی کو کچل کر ڈرائیور کار بھگاکرلے گیا ، نا معلوم موٹر سائیکل اور کار والے دونوں فرار ہو گئے ،زخمی طارق گزشتہ روزہسپتال میں انتقال کرگیا۔