سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، لیاقت شاہوانی

September 14, 2021

کوئٹہ( خ ن)ترجمان حکومت بلو چستان لیاقت شاہوانی گزشتہ روز وڈھ گئے جہاں انہوں نے سردار اختر مینگل سے انکے والد سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں تک پر نہیں ہو سکتا مرحوم کی صوبے اور صوبے کے عوام کے لئے جو خدمات ہیں وہ صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی۔