شہیدبے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں عطیہ خون کیمپ

September 14, 2021

پشاور(جنگ نیوز)فاطمید فائونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام شہیدبے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات سمیت سنیئر پروفیسرز و سٹاف نے تھیلی سیمیا و ہیمو فیلیا ء اور دیگر امرا ض خون میں مبتلا مریضوں کیلئے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے ‘ اس موقع پر یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر اسرار خان ‘ ڈاکٹر حامد آفریدی و دیگر نے بھر پور تعاون کیا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں ادارے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ خون کا عطیہ دینا بہت بڑی نیکی و صدقہ جاریہ ہے ‘ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فاطمید فائونڈیشن کو اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا ۔ دریں اثناء فاطمید فائونڈیشن پشاور کے ایڈ منسٹریٹر بدر حسین کے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔