فرنٹیئرپرنٹرزکے زیراہتمام آئس نشہ کے خلا ف واک کا اہتمام

September 14, 2021

پشاور( جنگ نیوز) فرنٹیئر پرنٹر اینڈ پبلشر ایسی ایسو ایشن کے زیر اہتمام ”آئس ‘ ‘ کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب انعقاد کی گیا جس کے بعد آئس نشہ کے خلاف واک کی گئی جس کی قیادت فرنٹیئر پرنٹر ز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر ظفر خٹک ڈی ایس پی سٹی ون حاجی عنایت ایس ایچ او تھا نہ خان رازق وارث خان نے کی واک کے شرکاءمیں نائب صدر حفیظ احمد ، فنانس سیکرٹری عبد الرحیم محمدی آفس سیکرٹری محمد آصف ،لیگل ایڈوائز فخر الزمان اور انفارمیشن سیکرٹری محمد جاوید بھی شامل تھے واک میں کثیر تعداد میں شرکت کی واک پریس مارکیٹ محلہ جنگی سے شروع ہو کر یاد گار شہداءپر اختتام پذیر ہوئی قبل آئس نشہ کے خلاف منعقد تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرنٹیئر پرنٹر اینڈ پبلشر ایسی ایسو سی ایشن ظفر خٹک نے کہاکہ آئس نشہ نے معاشرے میں عفریت کی صورت اختیار کر لی ہے جس کے تدارک کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کر دار ادا کر نا چاہیئے ہم اس مقصد کے لئے پولیس کیساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ون حاجی عنایت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئس پینا او ر اسکی خرید وفروخت کرنا جرم ہے جس کے لئے سخت سزاؤں کے تعین کیا گیا اس لئے جو افراد اس میں ملوث ہیں وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے معززین علاقہ کو بھی اپنا کردار ادار کرنےکی ضرورت ہے ۔