انجینئرنگ یونیورسٹی کے سکالرانجینئرعرفان جمیل کا پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع

September 14, 2021

پشاور(خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے سکالرانجینئرعرفان جمیل نے شعبہ سول انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے کامیابی سے مقالے کا دفاع کیا، ان کے مقالے کا موضوع "Response of piled raft foundation: an experimental and numerical study"تھا۔ پروفیسر ڈاکٹرارشاد احمد، چیئر مین شعبہ سول انجینئرنگ ان کے سپروائزر تھے، ریسرچ ایوالو ایشن کمیٹی کے ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر سحر نور ، ڈین فیکلٹی آف میکینکل ،مائننگ اینڈانڈسٹریل انجینئرنگ ،ڈاکٹر محمدصفّدر اسسٹنٹ پروفیسرارتھ کو یک انجینئر نگ سنٹر ، ڈاکٹر قیصر اقبال ایسوسی ایٹ پروفیسر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی اور انجینئرسُہیل کبریا نائب صدر نیسپاک شامل تھے۔انجینئرعرفان جمیل یو ای ٹی کے شعبہ سول انجینئرنگ میں بطورلکچر ر/سمسٹر کوآرڈی نیٹر خدمات انجام دے رہے ہیںان کے 9 تحقیقی مقالے مختلف قومی و بین الاقومی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔