شاہ خان اور پرنیا کم عمر ترین قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئے

September 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)56 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مینز، ویمنز اور ٹیم ٹائٹل جیت کر واپڈا نے میلہ لوٹ لیا۔ کو ئٹہ میں چیمپئن شپ میں مردوں کے انفرادی فائنل میں18سالہ شاہ خان نے55 سالہ عاصم قریشی کو چار صفر سے مات دی، شاہ خان نے ایونٹ میں ٹرپل کرائون حاصل کیا، انہوں نے مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتا، واپڈا کی 16سالہ پرنیا خان نے اپنے ہی ادارے کی محمودہ حیدر کو 2-4 سے ہرا کر خواتین کی نئی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں دونوں نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کم عمر قومی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔