وسیم خان کیلئے چند ماہ اہم

September 15, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کے لئے اگلے چند ماہ اہم ہوں گے۔پیر کو رمیز راجا نے ان کے مستقبل کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا تھا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجا ان کی کارکردگی کو دیکھ کر چند ماہ میں کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ وسیم خان کا تین سالہ معاہدہ فروری میں ختم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین رمیز راجا اور وسیم خان کے درمیان آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی ہے۔ رمیز نے وسیم خان سے متعلق فیصلے کے لیے 2 ماہ کا وقت لیا ہے۔