طالبہ کے اغوا کی کوشش، عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا

September 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں عیسی ٰنگری میں ٹیوشن جانے والی طالبہ کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے کی کوشش کے مقدمہ میں پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس کا چالان پیش کر دیا ، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔