کانتا کماری قتل کیس کی دوبارہ تحقیقات کیلئے درخواست دائر

September 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مدعی مقدمہ نے کانتا کماری قتل کیس کی دوبارہ تحقیقات کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ کیس میں کچھ لوگ بھی ملوث ہیں، جن لڑکیوں کا ملزم سے رابطہ تھا ان کو بھی کیس میں شامل کیا جائے۔