معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر چیئرمین نادرا کو نوٹس

September 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل بینچ نے معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے، درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ والد روبینہ اور اسکی والدہ کو بچپن میں چھوڑ کرچلا گیا تھا، قومی شناختی نہ ہونے کی وجہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔