حوالہ ہنڈی میں ملوث باپ، بیٹا گرفتار، کروڑوں روپے، امریکی ڈالر برآمد

September 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کرتے ہوئےحوالہ،ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے، 34300 امریکی ڈالر، 200 یورو، طلائی زیوارات، پرائز بانڈ، موبائل فون اورلیپ ٹاپ برآمد کرلیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان محمد یاسین ولد ولی محمد اور یاسر ولد محمد یاسین گھر سے حوالہ ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے،ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔