پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا

September 15, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدارتی الیکشن کل جمعرات کو ہونگے۔ پنجاب اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نئے صدر کا انتخاب کرینگے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اتفاق رائے سے چنی گئی ہے۔ کارپوریٹ کلاس گروپ لیڈر عاصم احمد رضا پر فلور ملز مالکان نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کارپوریٹ کلاس کیلئے وقاص اکرم رحیم یار خان‘ شیخ رضوان فاروقی چکوال‘ ظفر احمد وزیر آباد‘ ملک ممتاز حسین ملتان مرکزی اور پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔