​​سابق فاٹا کے حق میں این ایف سی ایوارڈ سے 3 فیصد حصہ کی قرارداد منظور

September 15, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سابق ​​فاٹا کی ترقی سے متعلق خصوصی کمیٹی نے متفقہ طور پر سابق ​​فاٹا کے حق میں این ایف سی ایوارڈ سے 3 فیصد حصہ کی قراردادکی منظور ی دیدی جسے وفاقی وزیر خزانہ کے حوالے کر دیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت گزشتہ روز سابق ​​فاٹا کی ترقی سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اسپیکر نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے سابق فاٹا معاشی، اقتصادی اور سماجی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اس لئے اس علاقہ کی معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،علاقے میں سماجی و اقتصادی شعبوں کی ترقی سے سابق فاٹا کے عوام خوشحال ہونگے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا، سابق ​​فاٹا کی سماجی و اقتصادی شعبوں کی ترقی کو ترجیح دینا تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔