ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے سخت اقدامات کرینگے‘ کمشنر کوئٹہ

September 15, 2021

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انجینئرنگ بیورو کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے مختلف شاہراہوں اور چوراہوں کی توسیع، یوٹرنز، گاڑیوں کی صحیح پارکنگ، سگنلز کی بحالی اور روڈ مارکنگ کیلئے بروقت سروے کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری اور انجینئرنگ بیورو کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی کوئٹہ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیوودیگر افسران بھی موجود تھے کمشنر نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک نظام کی بہتری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اس کے علاوہ ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرنے والی تجاوزات اور سائیکل و موٹر سائیکل اسٹینڈز ہٹائیں جائیں دکاندار اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ پلازہ میں پارک کیا کریں جن سڑکوں پر ٹریفک جام جیسی صورتحال پیدا ہوتی ہے وہاں سے ریڑھیوں کو ہٹا کر ان سڑکوں کو بھی فری زون بنایا جائے گا۔