اگیگا کا مطالبات کی عدم منظوری پر تالہ بندی اور ہڑتال کااعلان

September 15, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)اگیگانے مطالبات کی عدم منظوری اور حکومت کی عدم دلچسپی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ بھرمیں20ستمبرسے مکمل تالہ بندہڑتال کااعلان کردیا اگیگا خیبرپختونخوا کے صدر وزیرزادہ نے میڈیاکوبتایاکہ کسی بھی سرکاری محکمے میں کلرک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں سب کچھ الٹا چل رہاہے تحریک انصاف کی حکومت میں سرکاری ملازمین کیساتھ ظلم اور ناانصافیاں ہورہی ہیں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت گذشتہ 8سال سے ہے اس کی بنیادی وجہ وزیراعظم عمران کا وہ منشور ہے جو انہوں نے الیکشن سے پہلے دیاتھادو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو سرکاری ملازمین اور عوام نے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایاتھا، ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ پانے منشور کے مطابق ہمارے مسائل میں ذاتی دلچسپی لیں گے اور انہیں فوری حل کروائیں گے انہوں نے کہاکہ ضلع بٹگرام میں ایک خاتون ڈی ای او اپنے بھائی کی ایما پر کلرکوں کے خلاف انا اور ذاتی عناد کی بیناد پر انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اس سلسلے میں وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی اور سیکرٹری ایجوکیشن یحیی اخونزادہ سے بھی ملاقاتیں کی گئیں لیکن وہاں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہذا مجبور صوبہ بھر میں 20ستمبر کو مکمل تالا بند ہڑتال ہوگی اور صوبہ بھر کے تمام کلرک پشاور کارخ کریں گے فوری طور پر اس واقعے کی غیرجانبدار افسران سے انکوائری کروائی جائے اور قصور ثابت ہونے صر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے.