قبائلی پارلیمنٹرینز کو شرپسند کہنا عوام کی توہین ہے‘ثناء اللہ

September 15, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)ایک طرف قبائیلیوں کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالنا اور دوسری طرف قبائلی پارلیمنٹرینز کو شرپسند کہنا پورے قبائیلی عوام کی توہین ہےان خیا لات کا اظہار پشاور پریس کلب کے سامنے قبائیلی نوجوانانوں تحریک اصلاحات پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں کیا گیا جسکی قیادت ثناء اللہ اافریدی ،داود آفریدی ،سلیم آفریدی اور دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شوکت یوسفزئی،کامران بنگش اور مشتاق غنی ،ضم شدہ اضلاع کے پارلیمنٹرینز بالخصوص پارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی،نثار مہمند اور تمام قبائیلیوں سے نازیبا الفاظ کے استعمال پرفی الفور معافی مانگے کیونکہ ظلم بھی ہمارے ساتھ کیاہے اور شرپسند بھی ہمیں کہہ رہے ہیں۔گزشتہ سترسالوں سے ہم قبائیلی عوام ہر قسم بنیادی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں اور اب جب ہمیں آئین و قانون کاحق ملا تو حکمرانوں نے ہماری قربانیاں نظرانداز کرکے ہمارے حق پہ ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی جس کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے. نرسنگ اسٹاف کے تقریباً500سیٹوں پر قبائیلی نوجوانانوں کاحق ہے جس کو چور دروازیں سے دیگر اضلاع کے جوانوں کو دیاجارہاہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں..مظاہرین میں طلباء سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی جہاں پر انہوں نے صوبائی وزراء اور اسپیکر اسمبلی کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی.