ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گووری شنکر گرفتار

September 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گووری شنکر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا یاسر زیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے ، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گووری شنکرکو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایف آئی اے سندھ کے اعلامیے کے مطابق ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر نادراگووری شنکر، ایف آئی اے کی جاری، جعلی شناختی کارڈ انکوائری میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔