این آئی سی وی ڈی، اسٹاف کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائی جائے، ہائیکورٹ

September 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل بینچ نے این آئی سی وی میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے ڈاکٹر طارق شیخ کی برطرفی سے متعلق درخواست پر این آئی سی وی ڈی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، درخواست کی سماعت پر عدالت نے این آئی سی وی ڈی میں افسران کی مینوئل حاضری ریکارڈ پر سوال اٹھادیا اور ریمارکس دیئے کہ جب کم گریڈ اسٹاف کی بائیو میٹرک حاضری لگائی جاتی ہے تو افسران کی کیوں نہیں؟ این آئی سی وی ڈی اسپتال کے اسٹاف اور پورے عملے کی بائیو میٹرک حاضر ی ہونی چاہئے، ان اور آؤٹ کے وقت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائی جائے، جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا کہ افسران، ڈاکٹرز، اسپتال آتے نہیں اپنے پرائیویٹ اسپتالوں میں بیٹھے رہتے ہیں، عدالت نے ڈاکٹر طارق شیخ کی برطرفی کا کیس دوسرے کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی سے متعلق رپورٹ 20ستمبر کو طلب کرلی۔