اسنوکر: حارث کو سیمی فائنل میں شکست

September 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قطر میں کھیلی جانے والی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حارث طاہر سیمی فائنل میں ایران کے عامر سروش سے شکست کھاگئے تاہم انہوں نے برانز میڈل اپنے نام کیا، دوسری جانب بابر مسیح پری کوارٹر فائنل میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔