ڈالر کی اونچی اڑان نے پاکستانی شہریوں کو مزید مقروض کردیا

September 16, 2021

بہاولنگر(این این آئی) ڈالر کی اونچی اڑان نے پاکستانی شہریوں کو مزید مقروض کردیا ہے ہر شہری اور پیدا ہونیوالا بچہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے 1لاکھ 60ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء مزید مہنگی ہونے کیساتھ ساتھ بجلیʼ گیسʼ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے جس سے غریب عوام کیلئے تبدیلی سرکار کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہیں ہورہی حکومتی کارکردگی زبانی جمع خرچ کے ساتھ ساتھ قوم کے تین سال برباد کرنے کے علاوہ غریب کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔