سچل تھانے کے 2 پولیس اہلکار منشیات فروخت کرتے گرفتار، رینجرز

September 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے سچل تھانےکے 2پولیس اہلکاروں کو منشیات فروخت کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس بر آمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سچل تھانےکے 2پولیس اہلکاروں کو منشیات فروخت کر تے ہوئےگرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے گرفتار دونوں اہلکاروں سے 8 کلوگرام چرس بھی برآمدکی ہے -