سستی بجلی منصوبے IGCEP میں شامل نہیں کئے گئے، امتیاز شیخ

September 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی سستی بجلی کے منصوبوں کو آئی جی سی ای پی 2021ء تا 2030ء میں شا مل ہی نہیں کیا گیا ، یہ سستی بجلی کے منصوبوں کے بنیادی اصولوں سے انحراف ہے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور چیئرمین نیپرا کو لکھے خط میں امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے تیار (IGCEP) جس میں توانائی کی ملکی ضروریات کے تخمینے کے ساتھ توانائی منصوبوں کو مشترکہ مفادات کی کونسل کے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا ہے لیکن آئی جی سی ای پی 2021 تا 2030 میں سستی بجلی کے منصوبوں کے بنیادی اصولوں سے انحراف کیا گیا ہے اور سندھ کی سستی بجلی کے منصوبوں کو اس میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔