آئندہ انتخابات ہم جیتیں گے، مصطفیٰ کمال

September 16, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کارکنان آئندہ انتخابات کی پرزور تیاریاں کریں، ہم وہ الیکشن جیتیں گے جس سے قوم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ ہمارا کردار سب کے سامنے ہے، لوگوں کو مسائل کے حل کے لیے بالآخر ہمارے ہی نظریے پر آنا ہوگا۔ تعصب کے خلاف پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی اور حیدرآباد کے زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 3کے کامیاب آزاد امیدوار حاجی ایوب خان نے سید مصطفیٰ کمال کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ زمہ داران نے تالیوں کی گونج میں حاجی ایوب خان کو پی ایس پی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کارکنان کو کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں سخت محنت کر نے پر کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے انہیں مزید فعال ہونے کی ہدایت جاری کی۔