ناروے: انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتوں نے میدان مارلیا، جوناس گائرسٹورے نئے وزیراعظم ہوں گے

September 16, 2021

(اوسلو ناصر اکبر)ناروے پارلیمانی انتخابات 2021بائیں بازوں کی جماعتوں نے میدان مار لیا،لیبر پارٹی کے سربراہ جوناس گائرسٹورےناروے کے نئے وزیر اعظم کاعہدہ سنبھالیں گے، ناروے کے الیکشن میں چھوٹی اور بڑی پارٹیوں نے حصہ لیا اور اس وقت نو بڑی پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں جگہ بنائی ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ایک نئی پارٹی جو مریضوں کی جماعت کہلاتی ہے اس نے بھی اس الیکشن میں ایک نشست حاصل کی ہے ناروے کے پارلیمانی انتخابات کے 169 نشستوں کا نتیجہ آگیا۔ پارلیمنٹ میں حکومت بنانےکے لیے 85 نشتوں کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ ان تینوں پارٹیوں کے پاس 89 ویں نشستیں موجود ہیں جن میں لیبر پارٹی کو48نشستیں ایس وے کو 13 نشستیں اور سینٹر پارٹی کو 28 نشستیں ملی ہیں اور اس طرح بائیں بازوں کی تینوں جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی، ناروے میں 2021 کے پارلیمانی الیکشن میں دو ملین نو لاکھ آٹھ سو پنتالیس ووٹ ڈالے گئے جو تناسب کے حساب سے%76.6فیصدہے اور یہ تناسب 2017 کے الیکشن سے2.2 فیصد کم ہے، بائیں بازو کی جماعتوں کی نئی حکومت اکتوبر کے پہلے یادوسرے ہفتے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی، یاد رہے اس سے پہلے کنزرویٹو پارٹی کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے 8 سال تک بورژوا حکومت کی قیادت کی ہے، ناروے کے سینئر سیاستدان اور سابقہ نارویجن ڈپٹی اسپیکر اختر چودھری نے جنگ نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام ورکروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور اپنے ووٹر زکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیں اعتماد سے نوازا، اس وقت دو جماعتیں جن کے ساتھ ہم نے حکومت بنانے کا عندیہ دیا ہوا ہے جن میں لیبر پارٹی اور سینٹر پارٹی ہے،ہم تینوں کو اکثریت حاصل ہو گئی ہے، ایس وے کی کوشش ہے کے ان تینوں جماعتوں کی حکومت بن جائے ،ناروے کے ووٹرزنے بائیں بازو کی جماعتوں کو اعتماد دیا ہے، ایس وے انشاءاللہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔ نمائندہ جنگ نیوز ناصراکبر نے اختر چودھری سے پوچھا کہ آپ کو آنے والی نئی حکومت میں کوئی ذمہ داری دی جائے گی تو انہوں نے تبصرہ کرنے سےانکار کیاجبکہ ناروےپارلیمانی انتخابات 2021 میں ایس وے پارٹی کی خاتون ماریین حسین ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئیں، وہ ناروے کی تاریخ میں پہلی خاتون ممبر ہے، جو حجاب استعمال کرتی ہیں ان کا تعلق صومالیہ سے ہے۔