شیر بہادر خان کی طرف سے علمائے کرام کی دعوت

September 16, 2021

برمنگھم( پ ر)جامع مسجد گرین لین برمنگھم نمازی شیر بہادر خان نے اپنے گھر مولانا محمد عبدالہادی العمری، مولانا محمد حفیظ اللّٰہ خان المدنی، قاری ذکاء اللّٰہ سلیم، مولانا شیر خان، جمیل احمد عمری، خالد کھوکھر، محمد آدم، عبدالرحمٰن ، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب ودیگر علمائے کرام کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ تمام سے صرف اللّٰہ کے لئے محبت کرتا ہوں اور علماء کرام نے بھی کہا کہ ہم بھی آپ سے اللّٰہ کی خاطر محبت کرتے ہیں اور کوئی دنیاوی مفاد نہیں ہے۔ آج کل صرف اللّٰہ سے محبت کرنے والے بہت کم ہیں، اللّٰہ کریم، اللّٰہ سے محبت کرنے والوں کو پیدا فرمائے، آمین۔ عموماً لوگ شرک و بدعات میں علماء کرام کو مدعو کرتے ہیں مگر ہمارے ممدوح شیر بہادر خان نے خالص پاکیزہ دعوت کا اہتمام کیا اور ان کے فرزندوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ محبت اللّٰہ کے خاطر کریں دنیوی اغراض کے لئے نہیں، اللّٰہ کے رسولﷺنے ارشاد فرمایا ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں 1۔ ملاقات کے وقت سلام کرے 2۔ اس کی دعوت قبول کرے 3۔ اس کی چھینک کا جواب دے 4۔ اس کی بیماری کے وقت بیمارپرسی کرے 5۔ مر جانے پر جنازہ میں شریک ہو 6 اور وہ جو اپنے لئے پسند کرتا ہے وہی اپنے دوسرے بھائی کے لئے پسند کرے (ترمذی)۔ علمائے کرام نے بعد طعام شکریہ ادا کیا اور دعائے مسنون کرکے وہاں سے رخصت ہوئے۔