اجمل گوندل نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

September 16, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) محمد اجمل گوندل نے 21ویں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا، قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے محمد اجمل گوندل سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب سادہ مگر پروقار انداز میں ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب آڈیٹر جنرل آفس اور سپریم کورٹ کے افسران نے شرکت کی ۔حلف برداری کے بعد اپنے دفتر آمد پر ادارے کے ملازمین نے اے جی پی کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور گل پاشی کی اور انہوں نے ادارےکیساتھ مخلص، محنتی اور ایماندار افسر کی بطور آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعیناتی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔